کامیڈین کنگ مرحوم عمر شریف کی نماز جنازہ ادا، لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کامیڈین کنگ مرحوم عمر شریف کی نماز جنازہ ادا، لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت
کامیڈین کنگ مرحوم عمر شریف کی نماز جنازہ ادا، لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت

کراچی: لیجنڈری اداکار اور کامیڈین کنگ مرحوم عمر شریف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ نماز جنازہ میں عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ عمر شریف کو حضرت عبداللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار سے متصل قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔

عمر شریف کی نماز جنازہ سیلانی ویلفیئر کے علامہ بشیر فاروقی نے ادا کروائی ۔ کامیڈی کنگ عمر شریف کی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی رہنماؤں اور شو بز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں سمیت عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 

مرحوم کی نماز جنازہ تین بجے ادا کی جانی تھی تاہم لوگوں کی مسلسل شرکت کی وجہ سے نماز جنازہ دیر سے ادا کی گئی۔ مداحوں اور عقیدت مندوں نے کامیڈین کنگ سے اظہار محبت کے لیے بھرپور طریقے سے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق لیجنڈ اداکارعمر شریف کی نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پرسیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ نماز جنازہ کے مقام عمر شریف پارک اور تدفین کے مقام درگاہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر 200 سے زائد پولیس اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دئیے۔  نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر پولیس کی جانب سے 2 ایس پیز اور 6 ایس ایچ اوز کو تعینات کیا گیا۔

عمر شریف کی میت پاکستان کے سبز ہلالی پرچم میں لپیٹ کر کراچی پہنچائی گئی۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ ہم کوئی نہ کوئی ادارہ لیجنڈری کامیڈین عمر شریف کے نام سے منسوب کرنا چاہتے ہیں۔ عمر شریف کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں کیا جاسکتا۔

شہرِ قائد میں عمر شریف کی تدفین کے انتظامات جاری ہیں۔ نمازِ جنازہ آج سہ پہر 3 بجے کراچی کے علاقے کلفٹن کے عمر شریف پارک میں ادا ہوگی جبکہ لیجنڈری کامیڈین کی خواہش کے مطابق ان کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ہوگی۔

ملک کی مشہورومعروف شخصیات نے عمر شریف کے انتقال پر تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والوں میں عمر شریف کا نام نمایاں ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ عمر شریف ہم میں نہیں رہے لیکن ان کی باتیں ہمیشہ ہمارے درمیان رہیں گی۔ میں عمر شریف کے بیٹے سے مسلسل رابطے میں ہوں۔ عمر شریف کی نمازِ جنازہ کیلئے عمر شریف پارک میں صفائی ستھرائی کے احکامات دئیے جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے عمر شریف کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے۔ عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ نمازِ جنازہ اور تدفین میں شریک ہوں۔ پوری کوشش ہے کہ لیجنڈری کامیڈین کے اہلِ خانہ کو ہر ممکن سہولت دیں۔ جب وقت آتا ہے تو ہر ممکن مدد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مریم اور بھارت کا بیانیہ افواج پاکستان کے خلاف مماثلت رکھتا ہے، خرم شیر زمان

Related Posts