پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی یو بی جی کے بینر تلے متحد ہے،ایس ایم منیر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے آئندہ الیکشن میں دھاندلی کرنے والوں کیلئے شکنجہ تیارکرلیا گیا ہے اور اب کسی کی ہمت نہ ہوگی کہ وہ یو بی جی کا مینڈیٹ چرا سکیں۔

دھاندلی کرنے والوں اورفیڈریشن پر قبضہ کرنے والوں کو جکڑیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار مقامی جیم خانہ میں یونائٹیڈ بزنس گروپ کے مرکزی ترجمان گلزارفیروزاورفرزانہ خان کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے۔استقبالیہ سے خطاب کے دوران کہی۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ ہم نے 5سال کے اقتدار کے دوران ویمن انٹرپرینورز کو ایف پی سی سی آئی میں بھرپور نمائندگی دی جبکہ کاٹی میں بھی ہم خواتین کو اہم منصب پر لارہے ہیں تاکہ وہ آگے بڑھیں،ہم آئندہ سال فراز الرحمان کو کاٹی کا صدر بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دوسال سے فراڈ الیکشنز کے ذریعہ بزنس مین پینل فیڈریشن چیمبر پر قابض ہے،خالدتواب6ووٹوں سے صدر منتخب ہوگئے تھے لیکن متنازعہ الیکشن کمیشن نے ناصر حیات کو دھاندلی کے ذریعہ جتوایا جس کا اظہار ڈی جی ٹی او کرچکے ہیں لیکن وہ بھی دیانتدارانہ فیصلہ نہ دے کر اپنے منصب سے غداری کرچکے ہیں۔

ہمارا گروپ ایف پی سی سی آئی کے آئندہ الیکشن2022 کیلئے یو بی جی نے صدر کیلئے ڈاکٹر نعمان بٹ اور سینئرنائب صدر کیلئے حنیف گوہر کو نامزد کردیا ہے،ہمارا گروپ ایک بار پھر بھرپور اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گااورقبضہ مافیا اور مفاد پرست ٹولے کا محاسبہ کیا جائے گا۔

یو بی جی کے صدر زبیرطفیل نے کہا کہ پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی یو بی جی کے بینر تلے متحد ہے اور پاکستان کے تمام ہی شہروں میں یو بی جی کے عہدیدار وممبران بھرپور انتخابی مہم چلانے کی تیاریاں کررہے ہیں۔

یو بی جی کی قیادت نے اپنے کردار اور اپنے کام سے ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کے دل جیتے ہیں اور انہیں متحدکیا ہے، ہماری ٹیم نے ملک بھر میں تاجرنمائندوں سے رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے اور یو بی جی بے مثال کامیابی حاصل کرے گا۔

خالدتواب نے کہا کہ یو بی جی ایک فیملی کی مانند ہے اور آئندہ الیکشن میں خواتین کی مخصوص نشست پر بھی یو بی جی کوکامیابی حاصل ہوگی۔گلزارفیروز نے کہا کہ یو بی جی کے ہرفرد کو آئندہ فیڈریشن الیکشن کیلئے سخت محنت کرنی ہوگی اور خصوصاً ہمیں کراچی کے تمام ووٹرز سے رابطہ رکھنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:صارفین کی جانب سے بینکوں کی خدمات سے متعلق شکایات میں اضافہ

فیڈریشن پر قابض گروپ کے صدر ناصر حیات مگوں نے فیڈریشن چیمبر کا خزانہ خالی کردیا ہے اور بزنس کمیونٹی کی امانت میں خیانت کی جارہی ہے جبکہ رشتے داروں کو فیڈریشن کے خزانے سے کروروں روپے دیئے جارہے ہیں جنکا حساب بزنس کمیونٹی ان سے ضرور لے گی۔