سمندری طوفان شاہین، محکمہ موسمیات نے چھٹا الرٹ جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سمندری طوفان شاہین، محکمہ موسمیات نے چھٹا الرٹ جاری کردیا
سمندری طوفان شاہین، محکمہ موسمیات نے چھٹا الرٹ جاری کردیا

کراچی: محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان شاہین سے متعلق چھٹا الرٹ جاری کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود طوفان شدید سمندری طوفان شاہین میں بدل چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کی جانب سے جاری ہونے والے الرٹ کے مطابق سمندری طوفان شاہین کراچی کے جنوب مغربی حصے میں 400 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔

ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق سمندری طوفان اورماڑہ سے240 کلو میٹر اور گوادر سے 250 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہے۔ طوفان کے ساتھ گرد آلود ہواؤں کی رفتار 90 سے 110 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے مرکز سمندر میں اس وقت شدید طغیانی ہے۔ کل شام تک سمندری طوفان مغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھ جائے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل شام تک طوفان اپنا رخ موڑتے ہوئے مسقط اور عمان کی جانب بڑھ جائے گا۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ اگلے تین روز تک گوادر ، لسبیلہ ، آواران اور بلوچستان کے ساحلی علاقے سمندری طوفان کے زیراثر رہیں گے جس سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق کل کراچی ، حیدر آباد، ٹھٹھہ ، بدین اور سانگھڑ سمیت دیگر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہی گیر اگلے تین روز تک اپنی  کشتیاں لے کر گہرے سمندر میں نہ جائیں۔ لسبیلہ ، اورماڑا ، گوادر اور جیوانی میں تیز بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ میں ایندھن کے بحران کی کیا وجوہات ہیں؟

Related Posts