وزیراعظم عمران خان آج بلوچستان کے جھل جاؤ بیلہ روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Prime Minister Imran Khan will visit Balochistan today

کوئٹہ:وزیراعظم عمران خان آج بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھل جاؤ -بیلہ روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعلیٰ جام کمال خان نے اس حوالے سے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ حکومت بلوچستان کے دور دراز علاقوں کو سڑک کے ذریعے منسلک کر کے عوام کی سماجی و اقتصادی بہتری کے لئے راہ ہموار کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ژوب کچلاک، ڈیرہ مرادجمالی بائی پاس، کچلاک خضدار ، نوکنڈی ماشکیل،کوئٹہ مغربی بائی پاس، زیارت سنجاوی ، چمالنگ، آواران ہوشاب، رکھنی بیکڑ شاہراہوں کی تعمیر سے صوبے میں مواصلاتی نظام بہتر ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ تین سالوں کے دوران وزیراعلیٰ ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ سمیت کھیلوں کے متعدد مقابلے کروائے گئے جن سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے ہونہار کھلاڑیوں کو موقع ملے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی اور کراچی کی ترقی

ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا کہ نواں کلی میں گرلز کالج سمیت دیگر تعلیمی اداروں کی تکمیل سے معیاری انفراسٹرکچر اور ضروریات پوری ہونگی جبکہ حکومت نے صوبے میں بورڈنگ اسکولوں کا منصوبہ بھی بنایا ہے۔

Related Posts