ڈسٹری بیوٹرز کا ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف دھرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈسٹری بیوٹرز کا ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف دھرنے کا اعلان
ڈسٹری بیوٹرز کا ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف دھرنے کا اعلان

لاہور: ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن پاکستان اور عوامی رکشہ یونین کے سربراہان نے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی ایل پی جی کی قیمتوں کے خلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مجید غوری اور عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ 18 ماہ میں ایل پی جی کی قیمت میں 150 فیصد کا اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ یکم اکتوبر سے ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہان کا کہنا تھا کہ حکومت یکم اکتوبر کو ایل پی جی کی قیمتوں میں 25 روپے مزید اضافہ کرنے جارہی ہے. ایل پی جی مافیا اور مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے.

انہوں نے کہا کہ ایل پی جی غریبوں کا فیول ہے،موجودہ حکومت نے فاقوں پر مجبور کردیا ہے۔ غیر معیاری سلنڈر بنانے والوں کے خلاف کارروائی کریں مگر غریب کا چولہا بند نہ کیا جائے.

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف پولیس کا روایتی آپریشن فوری بند کیا جائے۔ ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تو دما دم مست قلندر ہوگا۔

ایل پی جی کی بڑھتی ھوئی قیمتوں کے خلاف اور گوجرنوالہ میی غیر معاری ایل پی سلنڈر بنانے والوں کے ایل پی جی کے کاروبار میی پولیس کی برائے راست مداخلت کے خلاف پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر دھرنا دیا جائے گا اور رکشے جلائے جائیں گے۔

Related Posts