کابل: افغانستان کے شہر ننگر ہار میں طالبان کی گاڑی پر بم دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ صوبہ ننگر ہار کے شہر جلال آباد میں پیش آیا جہاں سڑک کے کنارے نصب بم کے ذریعے دہشت گردوں نے طالبان کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان کی گاڑی پر حملہ آج دن کے وقت کیا گیا۔
زخمی ہونے والے افراد اور جاں بحق شہریوں کی میتیں مقامی ہستپال منتقل کردی گئی ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ ماضی میں جلال آباد میں طالبان کی گاڑی پر بم حملہ چند روز قبل ہوا جس میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل کابل ایئرپورٹ کے مرکزی دروازے پر خودکش دھماکہ کرنے والا دہشتگرد بھارتی شہر فریدآباد کے ایک کالج کا طالب علم نکلا۔ دھماکے میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 170 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
عالمی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف داعش نے اپنے ایک جریدے میں 6 روز قبل کیا۔ جریدے کے مطابق گزشتہ ماہ کابل ایئرپورٹ پر دھماکا کرنے والا ان کا خود کش بمبار بھارت میں تعلیم حاصل کرچکا تھا، اور بھارتی ایجنسی کی حراست میں بھی رہا تھا۔
داعش کے جریدے کی رپورٹ کے مطابق خودکش بمبار عبدالرحمان الغوری 2016 میں بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر فریدآباد کے ایک کالج میں زیر تعلیم رہا تھا۔بھارتی میڈیا کو را کے افسر نے بتایا کہ عبدالرحمان کالج میں داخلہ لینے کے بعد تعلیم جاری نہیں رکھ سکا۔
مزید پڑھیں: کابل ایئرپورٹ پر خودکش دھماکہ، بمبار بھارتی کالج کا طالب علم نکلا۔رپورٹ