کراچی میں 2 شہری حادثات میں ہلاک، ایک شخص فائرنگ سے زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Woman, two girl killed in road accident in karachi

کراچی: شہر قائد میں صبح سویرے ٹریفک حادثات میں 2 شہری جاں بحق اور دوزخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم ٹویوٹا کمپنی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 24سالہ محمد طیب ولد محمد ہاشم کے نام سے ہوئی،لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پاک کالونی بڑا بورڈ پی ایس او پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور2افرادافراد زخمی ہوگئے،جاں بحق ہونیوالے شخص کی شناخت 50سالہ رزاق ولد مشتاق ،زخمی رافع ولد رزاق عمر20سال اور30سالہ علی احمد ولد جمیل کے نام سے ہوئی۔ جاں بحق وزخمی ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:سی بی سی پمپنگ اسٹیشن سے پانی ٹینکرز کو فروخت، عوام بوند بوند کو ترس گئے

ماڑی پور مچھر کالونی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیاجسے سول اسپتال منتقل کیا گیا، زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 20محمد آصف ولد عبدالرشید کے نام سے ہوئی۔

واضح رہے کہ کراچی میں ٹریفک حادثات میں ہولناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹریفک حادثات میں ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد دہشت گردی میں مرنے والوں سے کئی گنا زیادہ ہے۔

Related Posts