چیف الیکشن کمشنر حکومت کا مقابلہ کرنے کےلیے اپوزیشن کی زبان میں بات کررہے ہیں، اعظم سواتی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیف الیکشن کمشنر حکومت کا مقابلہ کرنے کےلیے اپوزیشن کی زبان میں بات کررہے ہیں، اعظم سواتی
چیف الیکشن کمشنر حکومت کا مقابلہ کرنے کےلیے اپوزیشن کی زبان میں بات کررہے ہیں، اعظم سواتی

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی الیکشن کمیشن کیا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنا چاہتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے متعدد مرتبہ الیکشن کمیشن کے خلاف باتیں کیں بتایا جائے کہ الیکشن کمیشن نے انہیں کتنے نوٹس جاری ہیں جو مجھے نوٹس دیے جارہے ہیں۔

اسلام آباد میں معاون خصوصی بابر اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن بڑے میاں کے ہاتھ کی گھڑی اور چھوٹی میاں کے ہاتھ کی چھڑی بن گیا ہے۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ‘چیف الیکشن کمشنر اپوزیشن کی زبان میں بات کررہے ہیں اور ہماری حکومت کا مقابلہ کررہے ہیں’۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سے متعلق بہت سی باتیں صیغہ راز میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ادارے کو تباہی سے بچانا ہوگا، کیا الیکشن کمیشن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کے ووٹ کے حق سے محروم رکھنا چاہتا ہے؟

اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بلوں پر تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ عمران خان کی حکومت آئندہ انتخابات میں دھاندلی کے لیے یہ نظام لارہی ہے، سب سے پہلے یہ بات پیپلز پارٹی کی حکومت میں ہوئی، 2009 میں سپریم کورٹ میں اس حوالے سے درخواست بھی دی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی نیا نظریہ نہیں، 2014 سے 2016 تک اس وقت الیکشن کمیشن کے کہنے پر اس وقت کے پارلیمانی کمیشن فلپائن جاکر وہاں الیکشن کے عمل کا جائزہ لیا تھا۔

بابر اعوان نے الیکشن ایکٹ 2017 کی ایک دستاویز دکھاتے ہوئے کہا کہ 2017 میں نواز شریف کی حکومت تھی اور انتخابی اصلاحات میں الیکشن ایکٹ 2017 کی اصلاحات کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا ذکر آیا۔

Related Posts