اومنی گروپ کے انور مجید کی درخواست پرایف آئی اے سے جواب طلب کرلیاگیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Court defers indictment of Anwar Majeed in sugarcane subsidy reference

کراچی:سندھ ہائی کورٹ میں اومنی گروپ کی ایف آئی اے تحقیقات اور ہراساں کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت میں عدالت نے ایف آئی اے کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست کی سماعت میں ایف آئی اے حکام نے تحریری جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کرلی۔دورانِ سماعت ایف آئی اے کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ متعلقہ حکام سے پوچھ کر بتا سکتے ہیں کہ مزید تحقیقات جاری ہیں یا نہیں۔

مزید پڑھیں : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیب میں پیشی سے پھر معذرت

ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میگا منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے نے شروع کیا تاہم اب یہ نیب کو منتقل ہو چکا ہے۔عدالت نے ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

انور مجید کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایف آئی اے سے پوچھا جائے کہ کتنی انکوائریز چلائی جا رہی ہیں اور ایف آئی اے انکوائری کے نام پر ہراساں کر رہی ہے۔انور مجید کی جانب سے درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے کو ہراساں کرنے اور انتقامی کارروائی سے روکا جائے۔

Related Posts