تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آزادی اظہار پر غیرمتزلزل یقین رکھتے ہیں وزیراعظم اور حکومت آزادی صحافت پر قدغن عائد نہیں کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق فیصل جاویدکی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات کا اجلاس ہوا جس میں میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے قیام کی حکومتی تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے پی ایم ڈی اے کے تصور پر بریفنگ اور فریقین کی جانب سے پی ایم ڈی اے سے متعلق آرا کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ قائمہ کمیٹی نے وزارت اطلاعات سے تفصیلات طلب کی ہیں وزیراطلاعات نے کمیٹی اجلاس میں پی ایم ڈی اے کے تصور پر روشنی ڈالی فریقین کی جانب سےپی ایم ڈی اے کے تصور پر آرا کا اظہار کیا گیا۔
فیصل جاوید نے کہا کہ جعلی اورغلط معلومات کی ترویج و اشاعت بڑا مسئلہ ہے غلط معلومات کے سدباب کے لیے قوانین میں بہتری مثبت تجویز ہے پریس کونسل جیسے اداروں کے کردار میں بہتری کے لیے تجویز معقول ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا کی ترقی اور آزادی اظہار کے فروغ کے لیے مل کر لائحہ عمل بنانا ہو گا کمیٹی کے سامنے غور کے لیے تاحال پی ایم ڈی اے کا مسودہ قانون نہیں، مسودہ قانون کمیٹی کے روبروپیش کئے جانے پر ہی جائزہ لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان نے سابق حکمرانوں سے برآمد 1کروڑ 20 لاکھ ڈالرز مرکزی بینک میں جمع کرا دیے