نیوزی لینڈ کی ٹیم ہمیں ٹف ٹائم دے سکتی ہے، حسن علی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ کی ٹیم ہمیں ٹف ٹائم دے سکتی ہے، حسن علی
نیوزی لینڈ کی ٹیم ہمیں ٹف ٹائم دے سکتی ہے، حسن علی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی:قومی فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی سلیکشن پر کوئی بات نہیں کرسکتے تاہم بطور کھلاڑی کہہ سکتا ہوں کہ ہم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں،کوئی بھی ٹیم چھوٹی بڑی نہیں ہوتی۔

ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران حسن علی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ ہمیں ٹف ٹائم دے سکتے ہیں،کوئی بھی ٹیم چھوٹی بڑی نہیں ہوتی۔

ورلڈ کپ کے حوالے سے حسن علی نے کہا کہ ٹیم کی سلیکشن پر کوئی بات نہیں کرسکتے، سلیکشن کمیٹی نے ٹیم منتخب کی ہے، بطور کھلاڑی کہہ سکتا ہوں کہ ہم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یو اے ای میں جو فاسٹ بولر اپنی بولنگ میں ورائٹی لاتا ہے وہی کامیاب رہتا ہے۔

ابھی سے تیاری شروع کریں گے تو ورلڈکپ میں دوسری ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کر سکتے ہیں۔پاک بھارت مقابلے کے حوالے سے حسن علی نے کہا کہ کوئی کچھ دیکھے نہ دیکھے لیکن بھارت پاکستان کا میچ ضرور لوگ دیکھتے ہیں۔

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت کو ہرانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔حسن علی نے کہا کہ یہ سننے میں مشکل لگتا ہے کہ ورلڈ کپ آرہا ہے اور کوچنگ اسٹاف تبدیل ہوا ہے، وقار یونس میرے رول ماڈل تھے اور ان کے ساتھ کام کرنے کو میں یاد کروں گا۔

ورنون فلینڈر نے جنوبی افریقا کے لیے بہترین کارکردگی دکھائی ہے،ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ان سے ہم کتنا فائدہ اٹھائیں گے۔فاسٹ بولر نے کہا کہ بحیثیت کھلاڑی بولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ کو بہتر کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہوں۔

مزید پڑھیں: ویمن کرکٹر غلام فاطمہ کے شین وارن اسٹائل کے چرچے، ویڈیو وائرل

تینوں فارمیٹس میں اچھا آل راؤنڈر بننے کی کوشش کروں گا،میں ہمیشہ اپنے جونیئرز کی مدد کے لیے حاضر ہوتا ہوں، میں نے اپنے سینیرز سے سیکھا ہے کہ کس طرح جونیئرز کو سکھانا ہے۔

Related Posts