کراچی میں کل بھی سورج آگ برسائے گا، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hot and humid weather likely in Karachi till tomorrow

کراچی:ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفرازنے کہاہے کہ کراچی میں کل تک موسم گرم ہی رہے گا، جمعرات کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے بتایاکہ بھارت اور پاکستان میں 2 مون سون سسٹمز موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک ڈپریشن وسطی بھارت میں موجود ہے، اس ڈپریشن کا رخ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب کی جانب ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہوا کا دوسرا کم دباؤ گجرات، راجستھان اور جنوب مشرقی سندھ کو اپنی لپیٹ میں لیئے ہوئے ہے۔انہوں نے کہاکہ ہوا کے کم دباؤ کے زیرِ اثر تھر پارکر ڈسٹرکٹ میں بارشیں بھی ہو رہی ہیں۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بھارتی گجرات میں موجود ہوا کے کم دباؤ کے باعث کراچی میں شدید گرم موسم ہے۔سردار سرفراز کے مطابق ان دونوں سسٹمز کے تحت فی الحال کراچی میں بارش کا امکان نہیں، کراچی میں جمعرات کوموسم گرم ہی رہے گا۔

مزید پڑھیں:سیالکوٹ، پٹرول پمپ کے باہر شوہر کا انتظار کرنے والی خاتون سے اجتماعی زیادتی

انہوں نے بتایا کہ شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں، شمال مشرق سے گرم ہوائیں چل رہی ہیں تاہم جمعرات کے بعد سسٹم کے بحیرہ عرب میں جانے سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔سردار سرفراز نے کہاکہ جمعہ 17 ستمبر کو ایک اور ہوا کا کم دباؤ خلیجِ بنگال میں بننے والا ہے۔

Related Posts