پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 153 نئے کیسز رپورٹ، 58مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 153 نئے کیسز رپورٹ، 58مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 153 نئے کیسز رپورٹ، 58مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 153 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 مزید شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 12 لاکھ 4 ہزار 520 افراد متاثر ہوئے جبکہ 26 ہزار720 شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57ہزار792 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 84 لاکھ 68 ہزار570 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 5.45فیصد رہی۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کراچی کے علاقے کورنگی میں ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، 2 ہفتوں کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جو 23ستمبر تک نافذ العمل ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر کورنگی نے ہاٹ اسپاٹ ایریاز کی نشاندہی کے بعد کورنگی کے مخصوص علاقوں اور گلیوں میں 2 روز قبل اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا، اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ دوہفتوں کے لیے 23ستمبر تک نافذالعمل رہے گا۔

کورنگی کے علاقے یوسی 10 اور ماڈل کالونی یو سی 1 میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، ڈی سی کورنگی نے بتایا کہ 2 یوسیز میں 13 کورونا کیسز رپورٹ سامنے آنے کے بعد لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں پھر لاک ڈاؤن، تقریبات پر پابندی عائد

Related Posts