ایمازون اپنے 7 لاکھ 50 ہزار ملازمین کو مفت تعلیم دلانے کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایمازون اپنے 7 لاکھ 50 ہزار ملازمین کو مفت تعلیم دلانے کیلئے تیار
ایمازون اپنے 7 لاکھ 50 ہزار ملازمین کو مفت تعلیم دلانے کیلئے تیار

امریکی کمپنی ایمازون نے اپنے 7 لاکھ 50 ہزار ملازمین کو مفت تعلیم دلانے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے 1 کروڑ 10 لاکھ ملازمتوں کیلئے 1 ارب ڈالر سے زائد رقم خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آن لائن شاپنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ ایمازون نے ساڑھے 7 لاکھ ملازمین کو مفت کالج ٹیوشن کی پیشکش کی جبکہ یہ فیصلہ والمارٹ اور ٹارگٹ جیسی کمپنیوں کی جانب سے اہم فیصلوں کے بعد سامنے آیا۔

ایمازون نے آئندہ 4 برس میں 1 کروڑ 10 لاکھ نوکریوں کیلئے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم خرچ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ اِس سہولت سے استفادہ حاصل کرنے والے ملازمین کم از کم 3 ماہ سے ایمازون سے وابستہ ہونے چاہئیں۔

جز وقتی ملازمین کی ٹیوشن فیس کا بھی 50 فیصد حصہ دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ تعلیم حاصل کرنے کے بعد ایمازون سے وابستہ ملازمین اپنا کام بہتر طریقے سے جاری رکھ سکتے ہیں جس سے ان کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔ 

خیال رہے کہ آج کل انٹرنیٹ پر آن لائن پیسے کمانے کا رجحان دن بدن بڑھ رہا ہے،بہت سے لوگ گھر بیٹھے ماہانہ ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں روپے آن لائن کما رہے ہیں۔ان گنت ویب سائٹس یہ سہولت فراہم کر رہی ہیں اور بے شمار شہری انٹرنیٹ کے ذریعے معقول آمدنی کمارہے ہیں۔کراچی کے سولہ سالہ نوجوان سلمان غوری نے ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے لاکھوں روپے کماکر نوجوان طبقے کیلئے ایک مثال قائم کردی۔

اگست کے دوران ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان غوری کا کہنا تھا کہ جنوری 2021 میں میری پہلی کامیاب اسٹوری آئی تھی اور تب میں ڈیڑھ لاکھ روپے کے قریب کمارہا تھا۔ اس کامیابی کے بعد میں نے اپنا ادارہ شروع کیا اور اس کی بھی بھرپور پذیرائی ملی جس کے بعد لوگوں نے مجھ سے رابطہ کرنا شروع کیا اور آج تقریباً 3ہزار ڈالر کے قریب میری کمائی ہے جو پاکستانی تقریباً 6 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

مزید پڑھیں : کراچی کا 16 سالہ نوجوان کیسے ایمازون سے ماہانہ 6 لاکھ کمارہا ہے؟

Related Posts