کراچی: پولیس نے سانحہ مہران ٹاؤن فیکٹری سے متعلق کیس میں فیکٹری مالک اور منیجر کی ضمانت مسترد ہونے کے بعد دونوں کوگرفتار کرلیا جب کہ مکان مالک طارق فیصل پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہوگیا۔
کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں سانحہ مہران ٹاؤن فیکٹری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے مقدمے میں نامزد فیکٹری مالکان اور منیجر کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
ملزمان میں مکان مالک طارق فیصل، فیکٹری مالک علی حسن اور منیجر عمران زیدی شامل ہیں۔عدالت کی جانب سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد مکان مالک طارق فیصل پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہوگیا۔
ملزم طارق فیصل ججز کے لئے مختص راستے سے سٹی کورٹ سے فرار ہوا۔پولیس نے فیکٹری مالک اور منیجر کو گرفتار کرلیا، جس کے بعد پولیس فیکٹری مالک حسن مہتا اور منیجر عمران زیدی کو سٹی کورٹ سے لیکر روانہ ہوگئی۔
گذشتہ سماعت میں مقامی عدالت نے فیکٹری مالکان کی ضمانت میں 7ستمبر تک توسیع کی تھی، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ فیکٹری مالک برطانوی شہری ہے، فرار ہو جائیں گے۔
مزید پڑھیں: مہران ٹاؤن فیکٹری حادثے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع، متعلقہ محکمے بھی شامل تفتیش