کراچی کنٹونمنٹ انتخابات، ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر علی زیدی سے جواب طلب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں صدارتی نظام کی باتیں بلی کے خواب میں چھیچھڑے ہیں،علی زیدی
ملک میں صدارتی نظام کی باتیں بلی کے خواب میں چھیچھڑے ہیں،علی زیدی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کنٹونمنٹ انتخابات میں ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی سے جواب طلب کرلیا جبکہ اراکینِ سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی اور بلال غفار کو انتخابی مہم چلانے سے روک دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں مبینہ طور پر ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزیاں کی گئیں۔ الیکشن کمیشن نے تحریکِ انصاف کے اراکینِ سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی اور بلال غفار کو انتخابی مہم سے روک دیا۔

کمیشن کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق فردوس شمیم نقوی اور بلال غفار بدھ کے روز انتخابی مہم میں حصہ لیں گے جبکہ اراکینِ اسمبلی الیکشن کمیشن کے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انتخابی مہم نہیں چلاسکتے۔

بیان کے مطابق سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی اور بلال غفار کے خلاف انتخابی مہم میں حصہ لینے پر کارروائی کی جائے گی۔ وزیر بحری امور علی زیدی کو بھی شوکاز نوٹس جاری کرکے جواب طلبی کر لی گئی ہے۔

وفاقی وزیرِ بحری امور کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹس میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ علی زیدی پر ذاتی فنڈز سے انتخابی مہم چلانے کا الزام ہے جس پر انہیں 2 روز کے اندر اندر تحریری جواب داخل کرانا ہوگا۔ بصورتِ دیگر کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

شہرِ قائد میں کنٹونمنٹ انتخابات آج سے 5 روز بعد 12 ستمبر کو منعقد ہوں گے۔ جماعتی بنیادوں پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے کمر کس لی اور انتخابی مہم کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی کنٹونمنٹ انتخابات میں رینجرز اور فوج کی تعیناتی کی درخواست

Related Posts