سکھر:قومی احتساب بیورو(نیب)نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کے خلاف نیا کیس کھول دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب نے خورشید شاہ کیخلاف نیا کیس کھولتے ہوئے نئی تحقیقات شروع کر دی ہیں، نئی تحقیقات پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی ریگولرائزیشن پر شروع ہوئیں، نیب نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے تمام ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :خورشید شاہ کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی نے بھرپور احتجاج کا لائحہ عمل طے کیا ہے،بلاول بھٹو زرداری