ہم نے حساب دیدیا، بلاول سندھ میں 13 سالہ کارکردگی بتائیں، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم نے حساب دیدیا، بلاول سندھ میں 13 سالہ کارکردگی بتائیں، حلیم عادل شیخ
ہم نے حساب دیدیا، بلاول سندھ میں 13 سالہ کارکردگی بتائیں، حلیم عادل شیخ

کراچی:سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و رہنما تحریک انصاف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے تین سال کی کارکردگی کا حساب دے دیا، بلاول بھٹو سندھ میں پیپلزپارٹی کی تیرہ سالہ کارکردگی بتائیں۔

اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہاکہ تین برسوں میں ٹیکس کلیکشن، زرمبادلہ، فی کس آمدنی میں اضافہ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں کمی ہوئی، پنجاب، کے پی کے میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کئے گئے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلاول بھٹو سندھ میں تیرہ سالہ کارکردگی کا حساب دیں، گھومنے پھرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت کی کارکردگی آر او پلانٹ میں کرپشن کی وجہ سے تھر میں پانی نہ ملنے سے پیاس سے مرتے بچے ہیں؟

سندھ میں کتے کے کاٹے کی ویکسین نہ ہونے سے لاکھوں لوگ متاثر ہیں، پیپلزپارٹی حکومت کے تیرہ برس میں کراچی شہر کچرا کنڈی اور کچرستان بن گیا، بلاول صاحب تیرہ برس میں ملنے والے آٹھ ہزار نو سو ارب روپے کا حساب دیں۔

مزید پڑھیں: افغانستان کو عالمی برادری میں تنہا چھوڑنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔فواد چوہدری

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی سرپرستی میں ٹینکر مافیا سرگرم ہے اور شہریوں کو پینے کا پانی بھی خرید کر پینا پڑ رہا ہے، سندھ حکومت نے اپنے 13سالہ دور میں کراچی کو کچھ نہیں دیا۔

Related Posts