مقامی ایندھن کے ذریعے زیادہ سے زیادہ بجلی بنانے پرتوجہ دینا ہوگی،وزیراعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran khan hub plant
حب: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تھر میں 185 ارب ٹن کا کوئلہ موجود ہے، تھر کے کوئلے سے 100 سال تک بجلی دے سکتے ہیں، مقامی ایندھن کے ذریعے زیادہ سے زیادہ بجلی بنانے پرتوجہ دینا ہوگی۔

حب: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تھر میں 185 ارب ٹن کا کوئلہ موجود ہے، تھر کے کوئلے سے 100 سال تک بجلی دے سکتے ہیں، مقامی ایندھن کے ذریعے زیادہ سے زیادہ بجلی بنانے پرتوجہ دینا ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب میں 1320 میگا واٹ کے پاور اسٹیشن کا افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت یہ پہلا ایک مشترکہ منصوبہ ہے اور ہم یہی تسلسل آگے دیکھنا چاہتے ہیں کہ کیونکہ اس طرح کے مشترکہ منصوبے خوش آئند ہے اور حکومت پاکستان اس کے لیے ہر طرح کی سہولیات فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مقامی ایندھن کے ذریعے زیادہ بجلی بنانے پر توجہ دینا ہو گی۔ چائنہ حب پاور جنریشن پلانٹ کے لیے کم از کم 20 فیصد کوئلہ تھر سے لایا جائے جس سے ہمارے اخراجات میں کمی آئے گی۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے پاس گیس کے بھی ذخائر موجود ہیں اور ہم گیس سے بھی بجلی بنا سکتے ہیں جسے نکالنے کے لیے ہمیں سرمایہ کار کی ضرورت ہے۔ ماضی میں گیس سے بجلی بنانے کے منصوبوں پر کام نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جب ڈالر مہنگا ہوتا ہے تو بجلی مہنگی ہوجاتی ہے، جب روپے کی قدر میں کمی ہوتی ہے تو جو بھی چیز درآمد ہوتی ہے وہ مہنگی ہوجاتی ہے، لہٰذا ہم چاہتے ہیں کہ اب جو بھی ہمارے پاور پروجیکٹ بنیں اس میں مقامی فیول استعمال ہو۔

ان کاکہناتھا کہ اس منصوبے کے لیے کوشش کریں کہ کم از کم 20 فیصد کوئلہ تھر سے لایا جائے کیونکہ اس سے غیر ملکی زرمبادلہ محفوظ ہوگا، اس وقت ہمارا سب سے بڑا مسئلہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہے،جب ہماری حکومت آئی تو 20 ارب ڈالر کا خسارہ تھا اور اسی وجہ سے روپے کی قدر پر دباؤ ہوا اور ڈالر مہنگا ہوگیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کے استقبال کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کونہیں بلایاگیا، مرتضیٰ وہاب

انہوں نے کہا کہ ملک میں 50 ہزار میگا واٹ ہائیڈرو پیداوار کی صلاحیت ہے، ہمیں اس پر پہلے کام کرنا چاہتے تھا لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں کیا گیا اور ہمیں درآمدی فیول پر ہی انحصار کرنا پڑتا ہے،ہم جتنا مقامی فیول پر بجلی بنائیں گے، اس سے ہم اس چیز سے بچ جائیں گے کہ اگر روپیہ مہنگا ہوتا ہے تو بجلی مہنگی نہیں ہوگی۔

عمران خان نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان میں سونے اور تانبے کے ذخائر دنیا میں سب سے بہتر ہیں، ریکوڈک میں باہر سے بڑی کمپنیاں کام کرنے آئی تھیں، کمپنیوں نے باہر جاکر پاکستان کے خلاف مقدمہ جیت لیا، 6 ارب ڈالر کا جرمانہ ہوا۔

یہ پڑھیں: صوبہ سندھ کے معاشی حالات کرپشن کی وجہ سے ابتر ہوئے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا کہ چین کی متعدد کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں، سی پیک کے تحت مشترکہ منصوبے خوش آئند ہیں، پاکستان میں پانی سے بجلی بنانے کے مواقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل حل کرنا صوبائی حکومت کاکام ہے،ہمیں کراچی میں پانی کے مسئلے کو جلد از جلد حل کرنا ہے،کراچی کےلئے سمندری پانی کومیٹھے پانی میں تبدیل کرنے کاپلان بنایاجائے۔

Related Posts