کورونا سے مزید 26 مریض جاں بحق، 1655دیگر متاثر ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعلیٰ سندھ کی کورنگی کراسنگ کاز وے پر 6 لائنز کا پل بنانے کی منظوری
وزیر اعلیٰ سندھ کی کورنگی کراسنگ کاز وے پر 6 لائنز کا پل بنانے کی منظوری

کراچی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 26 مریض انتقال کر گئے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 6215 ہو گئی ہے اور 176525 ٹیسٹ کرانے پر 1655 نئے کیسز سامنے آئے۔

یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں بتائی، انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے مزید 26 مریضوں نے اپنی جانیں گنوائیں جس سے مجموعی اموات کی تعداد 6215 تک پہنچ گئی ہے جو کہ شرح اموات کا 1.6 فیصد بنتی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 17625 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 1655 کیسز پائے گئے جو کہ 9.4 فیصد موجودہ تشخیصی شرح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 5149309 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جن کے نتیجے میں 400383 کیسز کی تشخیص ہوئی ان میں سے 86.5 فیصد یعنی 346416 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہونے والے 1،85 مریض بھی شامل ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اس وقت 47752 مریض زیر علاج ہیں، ان میں سے 46216 گھروں میں، 45 آئسولیشن مراکز میں اور 1491 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 1308 مریضوں کی حالت تشویش نازک بتائی گئی ہے جن میں 107 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق 1655 نئے کیسز میں سے 1127 کا تعلق کراچی سے ہے۔

مزید پڑھیں: چین سے 6 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

ویکسی نیشن کے اعداد و شمار کو شیئر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ6 اگست تک 7746882 ویکسی نیشن کی گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 272045 ویکسین لگائی گئی ہیں اور مجموعی طور پر 8018927 ویکسین لگائی جاچکی ہیں جو کہ آبادی کا 23.41 فیصد ہیں۔

Related Posts