وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی کوئٹہ بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے، تیار رہو، فواد چوہدری
امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے، تیار رہو، فواد چوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کوئٹہ بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگرد بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں، ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

اُنہوں نے کہاکہ ملک بالخصوص بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اداروں نے امن و امان کی بحالی کے لئے گراں قدر قربانیاں دی ہیں۔

ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ جب پاکستان میں دہشت گردی کے اسپانسرز کی مذمت کرنے کی بات آئے تو بلاول مودی حکومت کا نام لیتے ہوئے کیوں شرماتے ہیں؟۔

ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات چوہدری فوادحسین نے بلاول بھٹو کے ٹویٹ پر ر د عمل کا اظہار کرتے ہوئے بلاول بھٹو سے سوال کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے اسپانسرز کا کیا ہوگا؟۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ، سرینا چوک کے قریب زور دار دھماکہ، 2پولیس اہلکار شہید، 8زخمی

فواد چوہدری نے کہا کہ جب پاکستان میں دہشت گردی کو سپانسر کرنے کی مذمت کی بات آئے تو مودی حکومت کا نام لیتے ہوئے آپ کیوں شرماتے ہیں؟۔

Related Posts