شمالی وزیرستان:صوبہ خیبر پختون خوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک فوجی جوان شہید ہو گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے گھڑیوم میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے 29 سالہ سپاہی شاہد شہید ہو گئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق چوکی پر فائرنگ کا سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں دہشتگرد فرار ہوگئے۔
ترجمان آئی ایس پر آر کے مطابق فورسز کا دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کے لیے پر عزم ہے، فورسز کے جوانوں کی قربانیوں سے ہمارا عزم مزید مضبوط ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ معراج الحق نے خاتون کو شوہر کے ہاتھوں سرعام مار پیٹ سے بچایا