کراچی: شہر قائد میں جرائم کی وارداتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا، ڈی سی سینٹرل آفس کے قریب منی چینجر کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈی سی سینٹرل آفس کے قریب منی چینجر کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے، ذرائع کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والے دونوں افراد سیکورٹی گارڈ تھے جو گاڑی میں موجود تھے۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق 6 نامعلوم موٹر سائیکل ملزمان نے پہلے فائرنگ کر کے زخمی کیا،اس کے بعد رقم لوٹی اور فرار ہوگئے، گلیکسی منی ایکسچینج کی گاڑی رقم لے کر بینک سے کچھ کیش لے کر کر نکلی تھی۔
ذرائع کے مطابق پولیس جائے وقوع پر پہنچ چکی ہے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔جبکہ فائرنگ کرنے والے افراد موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
مزید پڑھیں: کراچی میں لاک ڈاؤن، انڈرگراؤنڈ کاروبار، پولیس کا بھتہ ڈبل، اشیاء بھی مہنگی