کراچی:شہر بھر میں لاک ڈاؤن، کاروبار انڈر گراؤنڈ ہونے لگا ،خفیہ طور پر ہونے والے کاروبار میں چائے کیفیز، ہوٹل، شیشہ بار، شراب کھانے اور دیگر مشروبات سمیت مختلف کھانے پینے کی اشیاء شامل ہے، پولیس اور لاک ڈاؤن میں کاروبار کرنے والے مالکان کا مضبوط گٹھ جوڑ باآسانی خفیہ کاروبار میں سنگ میل ثابت ہورہا ہے۔
کیماڑی سے سہراب گوٹھ تک رات گئے تک خفیہ طور پر رات گئے تک کاروبار شروع رہا ۔ہفتہ اور اتوار کی راتیں کراچی کی سڑکوں پر دن کا سماں دیتی ہے، رات ہوتے ہی ہوٹلوں پر صبح گئے تک رش لگا رہتا ہے ،سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں کورونا وباء بڑھنے پر لاک ڈاؤن کا حکم جاری کیا تو گزشتہ ایک سال سے اسی نوعیت کا شکار خفیہ انڈر گراونڈ کاروبار کا شکار مالکان نے بھی سسٹم آن کردیا۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم آج فیصلہ کریں، کراچی ہم خود کھلوالیں گے، خالد مقبول صدیقی کا اعلان