وفاقی حکومت عوام پر معاشی بوجھ ڈال رہی ہے، مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھال لیا
بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھال لیا

کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا عوام پر رحم اور اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان پر ردِ عمل دیتے ہوئے مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ نااہل وفاقی حکومت معیشت کی مضبوطی کے نام نہاد دعوے کرتی ہے، وفاقی حکومت عوام پر معاشی بوجھ ڈال رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے دوچار عوام کا جینا محال ہوگیا، پی ٹی آئی حکومت نے کوئی ایک وعدہ وفا نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی ختم کرنے کے دعویدار روز منہگائی کے بم گرا رہے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ خدارا عوام پر رحم اور اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں پیٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے۔

دوسری جانب سے واضح رہے کہ سندھ حکومت نے ویکسینیشن کے عمل کو آسان بنانے کیلئے کراچی میں 10 ویکسینیشن مراکز 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سیایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ویکسینیشن کے 10 بڑے مراکز 24 گھنٹے کام کریں گے کیونکہ انہیں ویکسینیشن مراکز میں آنے والے لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے نمٹنے کے لیے مناسب طبی عملہ اور ویکسین خوراک فراہم کر دی گئی ہیں۔جہاں 24 گھنٹے ویکسینیشن کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

ان میں ڈی او ڈبلیو یونیورسٹی کا اوجھا کیمپس، خالق دینا ہال، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی)، چلڈرن ہسپتال کراچی، نیو کراچی ہسپتال، قطر ہسپتال، مراد میمن گوٹھ ہسپتال، کورنگی کا سرکاری ہسپتال بلاک 05 اور لیاری کالج شامل ہیں۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت قاسم سراج سومرو نے کہا کہ ہم ویکسینیشن مراکز کی تعداد بڑھانے کے لیے دوسرے مراکز میں مزید ہیلتھ اسٹاف تعینات کریں گے۔

مزید پڑھیں: کورونا سے انسان مر رہے ہیں، نیازی حکومت ڈرامہ بازی میں مصروف ہے، شازیہ مری

Related Posts