اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء شازیہ مری نے کہا ہے کہ کورونا سے انسان مر رہے ہیں ،نیازی حکومت ڈرامہ بازی میں مصروف ہے۔
بلاول بھٹو کے بیان پر اسد عمر کا رد عمل حقیقت کے منافی ،غیرذمہ دارانہ ہے،ان میں اہلیت ہوتی تو وزیر خزانہ کے عہدے سے برطرف نہ کیا جاتا۔
ایک بیان میں پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکی ترجمان شازیہ مری نے کہا کہ کورونا کے باعث انسان مر رہے ہیں اور نیازی حکومت ڈرامہ بازی میں مصروف ہے ۔
انہوںنے کہا کہ سندھ حکومت کو اپنے شہریوں کی صحت اور زندگی عزیز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے بیان پر اسد عمر کا رد عمل حقیقت کے منافی اور غیرذمہ دارانہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسد عمر میں اہلیت ہوتی تو انہیں وزیر خزانہ کے عہدے سے برطرف نہ کیا جاتا۔
مزید پڑھیں:سندھ میں تبدیلی پیپلز پارٹی کے جانے سے ہی ممکن ہوگی، حنید لاکھانی