این بی اے کے سپر اسٹار تھرپارکر میں سولر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائیں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این بی اے کے سپر اسٹار سندھ میں سولر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائیں گے
این بی اے کے سپر اسٹار سندھ میں سولر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائیں گے

باسکٹ بال سپر اسٹار کیری ارونگ نے پاکستان کے علاقے تھرپارکر میں شمسی توانائی سے چلنے والے پانی کے منصوبے کے لیے امدادی رقم فراہم کی ہے۔ انہوں نے یہ رقم اپنی فاؤنڈیشن ” کے اے آئی ” کے تعاون سے جاری ہے ۔ اس منصوبے کے تکمیل سے روزانہ ایک ہزار افراد کو میٹھا پانی دستیاب  ہوگا۔

پاکستان کے صوبہ سندھ کا ضلع تھرپارکر دنیا کے غریب ترین علاقوں میں سے ایک ہے اور گزشتہ 17 سالوں سے خشک سالی کا شکار ہے۔ ارونگ کی کوششوں نے ‘پانی پروجیکٹ’ کے ذریعے خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے ہزاروں لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں مدد کی ہے۔

پانی غیر منافع بخش تنظیم (این پی او) جو 2017 میں قائم ہوئی ، امریکہ اور پاکستان میں کمیونٹی کے شراکت داروں اور اداروں کے ساتھ کام کرتی ہے تاکہ پائیدار طریقے سے لوگوں کو صاف پانی میسر ہو سکے۔ تنظیم خواتین کی صحت کے حوالے سے بھی پروگرام مرتب کررہی ہے جو بہت جلد قابل عمل ہو جائے گا۔

KAI فاؤنڈیشن نے نہ صرف واٹر پروجیکٹ کو فنڈ دیا ہے بلکہ انہوں نے اس علاقے کے لیے شمسی توانائی سے چلنے والی بجلی گھر لگانے میں بھی مدد کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بجلی مقامی مساجد اور اسکولوں کو فراہم کی جائے گی۔

29 سالہ باسکٹ بال کھلاڑی اس وقت این بی اے کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ارونگ فی الحال این بی اے میں بروکلین نیٹ کے لیے کھیلتے ہیں اور سات بار این بی اے آل اسٹار رہ چکے ہیں۔ ارونگ نے 2016 میں این بی اے کے لیے فائنل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Related Posts