وزیر اعلیٰ سندھ کے کورونا کے حوالے سے اقدامات بینظیر ہیں، ناصر حسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعلیٰ سندھ کے کورونا کے حوالے سے اقدامات بینظیر ہیں، ناصر حسین شاہ
وزیر اعلیٰ سندھ کے کورونا کے حوالے سے اقدامات بینظیر ہیں، ناصر حسین شاہ

کراچی:وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے حلیم عادل کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی سندھ کا کورونا کے حوالے سے کیے گئے اقدامات نمایاں اور بے نظیر ہیں جس کی وجہ سے پوری دنیا ان کے ان اقدامات کو سراہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کشمیر میں انتخابات ہار رہی ہے جس کی وجہ سے حلیم عاد ل کی چیخیں نکل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں صحت کا نظام تمام صوبوں سے بہتر ہے۔

سندھ کے اسپتالوں کی بہترین کارکردگی اور خدمات پورے ملک میں عیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلیم جیسا شخص کرپشن کے حوالے سے بیانات دے تو حیرت ہوتی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ وہ لطیفہ گوئی کررہا ہو۔

انہوں نے کہا کہ لینڈ گریبر اور پرائیویٹ لینڈ پر قبضہ کر کے بھتہ لینے والے کس منہ سے کرپشن کی بات کرتے ہیں۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی پی پی نے ہمیشہ لوگوں کو روزگار دیا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے وفاقی اداروں سے لوگوں کو بے روزگار کیا اور پورے ملک میں مہنگاہی کا طوفان برپا کررکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حلیم عادل اسمبلی کا ایک ناکام اپوزیشن لیڈر ہے،حلیم کو ان کے کرتوتوں اور خراب شہرت کی وجہ سے اپنے لوگ بھی ناپسند کرتے ہیں،چور مچائے شور والا کام حلیم عادل بہتر کرتے ہیں۔

الیکشن چور دوسروں کو چور کہہ کر اپنا گناہ چھپا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کے تمام لیڈران کی نیندیں اڑا رکھی ہیں۔

مزید پڑھیں: مرتضیٰ وہاب کراچی میں اپنے حلقے کی عوام کے مسترد شخص ہیں، حلیم عادل شیخ

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کاحال تو یہ ہے کہ ایک انجینئر کو اپوزیشن لیڈر شپ سے نکال کر لینڈ گریبر کو سونپا۔انہوں نے کہا کہ پی پی پی پر نوکریاں بیچنے کا الزام وہ لگا رہے ہیں جو الیکشن میں پارٹی کی ٹکٹیں بیچتا ہے۔

Related Posts