فیٹف میں بھارت نے پاکستان کے لیے مسائل پیدا کیے، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون اسے ہاتھ میں لے لے گا، شیخ رشید
کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون اسے ہاتھ میں لے لے گا، شیخ رشید

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہشمند ہے تاہم بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے، بھارت کے لوگ پکڑے گئے ہیں جو ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے تھے۔ پاک فوج اور سیکورٹی کے دیگر اداروں نے بھارت کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔ فیفٹ میں بھارت پاکستان کے لیے مشکلات کھڑی کررہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنفس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ابھی الیکشن ہونے ہیں مگر بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز نے دھاندلی کا ابھی شروع مچانا شروع کردیا ہے۔ یہ دونوں سمجھتے ہیں کہ آزاد کشمیر کے مقبول لیڈر ہیں دونوں ذہن نشین کرلیں کہ عمران خان آج بھی آزاد کشمیر میں مقبول لیڈر ہیں۔ اور آنے والے حکومت بھی ان کی ہی ہوگی۔

مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے اندر دھرنے کی خواہش تڑپ رہی ہے میرا مشورہ ہے کہ حزب اختلاف اور مریم نواز دھرنے کی تیاری کرلیں۔

آزاد کشمیر انتخابات پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سول اداروں کے ساتھ آرمی بھی فیئر اینڈ فری الیکشن کرانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ جب کہ ہم سب کہتے ہیں الیکشن میں فوج نہ ہو لیکن اگر فوج پولنگ اسٹیشن کے باہر کھڑی نہ ہو تو ہارنے والے ایجنٹ ڈبے اٹھا کرلے جائیں گے۔

نادرا اور ایف آئی اے میں کرپشن کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جعلی شناختی کارڈ بنانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی تاہم کراچی میں 40 لاکھ لوگوں کے غلط شناختی کارڈ بننے کی بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ایف آئی اے کراچی سے 39 لوگوں کو معطل کیا گیا ہے جب کہ ایف آئی اے میں 15،15 سال سے تعنیات ملازمین کو ٹرانسفر کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز ، شہباز شریف اور نہ ہی کسی اور کی جانب سے نام ای سی ایل سے نکلانے کے لیے درخواست آئی ہے۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہوگا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغانستان سے متعلق پالیسی وزارت داخلہ بتا سکتاہے تاہم 70 افغانیوں کو علاج کے لیے پاکستان آنے کی اجازت دی ہے، یہ وہ افغانی ہیں جن کا وہاں پر علاج ممکن نہیں۔

عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 20 جولائی کو عید کی چھٹیوں سے متعلق سمری وزیراعظم کو بھیجی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں کورونا بڑھ رہاہے، اسی لیے بعض علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے جارہے ہیں جب کہ طورخم بارڈر پر منفی رپورٹ والوں کو داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

Related Posts