اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے ان کو کشمیر میں اپنی پارٹی پوزیشن کا پتا ہی نہیں ہے۔
اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر میں پیپلز پارٹی کے 8 امیدوار الیکشن کی ریس میں ہیں، بلاول کی گفتگو سے لگتا ہے ان کو اپنی پارٹی پوزیشن کا پتا ہی نہیں ہے۔
GB میں بلاول اور مریم الیکشن مہم میں چلا چلا کر پاگل ہو گئے اور بعد میں ان پر انکشاف ہوا ان کی جماعتوں کے ٹکٹ پر ایک تہائ امیدوار بھی انتخاب نہیں لڑ رہے تھے،کشمیرمیں پیپلز پارٹی کے آٹھ امیدوار الیکشن کی ریس میں ہیں,بلاول کی گفتگو سے لگتا ہے ان کو اپنی پارٹی پوزیشن کا پتہ ہی نہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 27, 2021
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بلاول اور مریم نواز الیکشن مہم میں چلا چلا کر پاگل ہو گئے، بعد میں ان پر انکشاف ہوا کہ ان کی جماعتوں کے ٹکٹ پر ایک تہائی امیدوار بھی انتخاب نہیں لڑ رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : کچھ لوگ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھ کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، وزیر خارجہ