گزشتہ ایک سال میں پاکستان کی کارکردگی ایف اے ٹی ایف کو نظر آگئی۔حماد اظہر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گزشتہ ایک سال میں پاکستان کی کارکردگی ایف اے ٹی ایف کو نظر آگئی۔حماد اظہر
گزشتہ ایک سال میں پاکستان کی کارکردگی ایف اے ٹی ایف کو نظر آگئی۔حماد اظہر

وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان نے جو کارکردگی دکھائی، وہ ایف  اے ٹی ایف کو نظر آچکی ہے، جبکہ اس ضمن میں مزید کام ابھی باقی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ معاشی امور حماد اظہر نے کہا کہ خصوصاً گزشتہ 4 مہینوں میں گرے لسٹ سے نکلنے کے حوالے سے کارکردگی ایف اے ٹی ایف نے دیکھ لی ہے جبکہ جو کام ہمیں دیا گیا، وہ دنیا کے کسی بھی ملک کو دئیے گئے کام سے زیادہ مشکل اور دقت طلب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریکوڈک کیس،عالمی ادارے کاپاکستان کوجرمانہ معاف کرنے پراتفاق

وزیرِ معاشی امور حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف پلان کے مطابق تمام اہداف کو پورا کرنے کی ٹھان لی ہے اور 2020ءمیں ہم  ان شاء اللہ گرے لسٹ سے نکل کر وائٹ لسٹ میں آجائیں گے۔

حماد اظہر نے کہا کہ گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں جانے کے لیے تمام وفاقی و صوبائی حکومتوں اور محکمہ جات سے رابطہ ہلے ہی مسلسل جاری ہے اور کام شروع کردیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر نے کہا کہ صنعتکاروں کی آرمی چیف سے شکایتوں کے انبار کی خبر میں صداقت نہیں، آرمی چیف کے ساتھ تاجر برادری کی ملاقات انتہائی بہترین ماحول میں ہوئی۔ تمام ادارے اس وقت ایک پیج پر ہیں، تمام ادارے مل کر پانچ سال میں ملک کو عظیم بنائیں گے۔

لاہور میں صوبائی وزیراطلاعات پنجاب اسلم اقبال کے ہمراہ  رواں ماہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر نے بتایا کہ آرمی چیف کی طرف سے پیغام دیا گیا ہے کہ ملکی استحکام کو خطرے میں ڈالنے نہیں دیا جائے گا، اس وقت تمام ادارے ایک پیچ پر اور قومی مقاصد کے لیے ہم آہنگ ہیں۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کے ساتھ تاجر برادری کی ملاقات انتہائی بہترین ماحول میں ہوئی، حماداظہر

Related Posts