پریانکا چوپڑا پہلی بار امریکا میں کھولے گئے ذاتی ریسٹورنٹ میں پہنچ گئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پریانکا چوپڑا پہلی بار امریکا میں کھولے گئے ذاتی ریسٹورنٹ میں پہنچ گئیں

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا پہلی بار امریکا میں کھولے گئے اپنے ذاتی ریسٹورنٹ میں پہنچ گئیں جس کا نام انہوں نے سونا رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریانکا چوپڑا کے ریسٹورنٹ سونا میں بھارتی ڈشز کی کئی اقسام دستیاب ہیں جس نے رواں برس مارچ کے دوران کام شروع کردیا، تاہم پریانکا چوپڑا ذاتی مصروفیات کے باعث سونا سے کوسوں دور رہیں۔

لندن میں اداکارہ پریانکا چوپڑا شوٹنگ میں مصروف رہیں۔ بعد ازاں پریانکا چوپڑا امریکا جا پہنچیں اور سونا ریسٹورنٹ کے متعلق مداحوں سے گفتگو بھی کی اور ریسٹورنٹ کی ڈشز کا لطف اٹھاتے ہوئے تصاویر بھی شیئر کرڈالیں۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں نیو یارک میں موجود ہوں اور 3 سال کی منصوبہ بندی کے بعد سونا ریسٹورنٹ کو دیکھ رہی ہوں۔ جی چاہتا ہے کہ کچن میں جاؤں اور ٹیم سے ملاقات ہو۔

پیغام میں اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا کہ میں اس ٹیم سے ملنا چاہتی ہوں جس نے اتنا مزیدار کھانا بنایا ہے۔ سونا ریسٹورنٹ میں مزیدار کھانے سے لے کر ذائقے دار مشروبات تک موجود ہیں۔ ہمارے ریسٹورنٹ کا تجربہ بے حد منفرد ہے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل امریکی گلوکار اور نغمہ نگار نک نے اپنی اہلیہ پریانکا چوپڑا کے پیار سے بھرپور حسین لمحات کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔

خوبصورت آواز کے مالک گلوکار نک جونس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ پریانکا چوپڑا کی اس وقت کی تصویر شیئر کی جب وہ لندن میں فلم ” سیٹاڈل ” کی شوٹنگ میں مصروف اور اپنے ریسٹورنٹ سے دور تھیں۔

مزید پڑھیں: نک اور اداکارہ پریانکا کی جذباتی لمحات سے بھرپور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

قبل ازیں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نیویارک میں “سونا” کے نام سے ریسٹورنٹ کھول لیا جو رواں برس مارچ کے دوران کھولا گیا تھا۔

 معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نیویارک کے مشہور علاقے میں ہندوستانی کھانوں کا ریسٹورنٹ کھول لیا جس کے حوالے سے پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ میری  طرف سے یہ میرے مداحوں کے لئے ایک تحفہ ہے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نیویارک میں ہندوستانی ریسٹورنٹ کھول لیا

Related Posts