نفرت کی سیاست سے ریاست کا نقصان ہورہا ہے، سردار لطیف کھوسہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نفرت کی سیاست سے ریاست کا نقصان ہورہا ہے، سردار لطیف کھوسہ
نفرت کی سیاست سے ریاست کا نقصان ہورہا ہے، سردار لطیف کھوسہ

سکھر: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہاہے۔ ملک میں آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی جلد بہت سارے لوگ پیپلزپارٹی میں شامل ہونگے جس سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔ جس طرح سے عمران حکومت نے مہنگائی کی سونامی ملک پر مسلط کردی ہے۔ وہ اس کی حکومت کو بہہ کر لیجائیگی۔ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ عوام میں ایک بار پھر راج کریگا۔

سکھرمیں سندھ ہائی کورٹ میں ایک مقدمے کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو اقتدار میں آتا دیکھ کر بہت سارے لوگ پیپلزپارٹی میں شمولیت کے خواہاں ہیں لیکن ان کے بارے میں پیپلزپارٹی کی قیادت فیصلہ مقامی قیادت اور ذیلی تنظیموں کی مشاورت کے بعد کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی سوچ ، بینظیر بھٹو کی بصیرت اور زرداری کی قوت برداشت رکھنے والے بلاول بھٹو کی باتیں عوام کے دلوں پر اثر کررہی ہیں اور بلاول بھٹو احسن طریقے سے معاملات کو آگے لے کر چل رہے ہیں۔

سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا بیان اپنی جگہ لیکن ہمارے ملک کی عورتیں ذہنی اور فزیکلی طور پر مردوں کی طرح مضبوط ہیں ہمیں ان کو مین اسٹریم میں لانا ہوگا، انہیں قومی تعمیر میں حصہ دینا ہوگا۔

سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جینڈر ڈسٹریکشن میں یقین نہیں رکھتی یہ پیپلزپارٹی ہی ہے جس کی قائد امت مسلمہ کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں اور اسی جماعت نے ایک خاتوں کو قومی اسمبلی کا اسپیکر بنایا اور عورتوں کے لیے نشستیں مخصوص کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران جو کچھ ہوا اس سے ملک کی جگ ہنسائی اور بدنامی ہوئی ہے بجٹ ملک کی ترقی کا تعین کرتاہے اور ملکی معاملات کو چلانے کے لیے جتنی حکومت اہم ہوتی یے اتنی ہی اپوزیشن بھی اہم ہوتی ہے دونوں کے درمیاں ٹکراؤ سے ریاست کو نقصان پہنچتاہے اس لیے اپوزیشن اور حکومت کو افہام تفہیم سے معاملات کوچلانا چاہیےکیونکہ جمہوریت نام ہی سانجھی سوچ کاہے مگر وزیراعظم کے مشیروں کے بے تکے بیانات سے الجھاؤ اور تکرار پیدا ہورہی ہے نفرتیں بڑھ رہی ہیں نفرت کی سیاست سے ریاست کا نقصان ہورہاہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ کابینہ نے مائنز اینڈ منرلز گورننس ایکٹ 2021 کی منظوری دے دی

Related Posts