سانحہ 18 اکتوبر کرنیوالی طاقتیں ہی27 دسمبر واقعے میں ملوث ہیں، سعیدغنی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Saeed Ghani
سانحہ 18 اکتوبر کرنیوالی طاقتیں ہی27 دسمبر واقعے میں ملوث ہیں، سعیدغنی

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے سانحہ 18 اکتوبر سے متعلق کہا ہے کہ سانحہ 18 اکتوبر کرنے والی طاقتیں ہی27 دسمبر واقعے میں ملوث ہیں۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہاکہ پرویز مشرف کو عدالت میں پیش کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے سانحہ 18 اکتوبر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج شام جلسے میں شہدائے کار ساز کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ سانحہ 18 اکتوبر کو بارہ برس بیت چکے لیکن ملزمان تاحال آزاد ہیں اور کیس بھی بند کردیا گیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ دسمبر کے واقعے کے بعد کرائم سین ایک گھنٹے میں دھو دیا گیا۔وزیر اطلاعات سندھ نے لاڑکانہ الیکشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل لاڑکانہ الیکشن میں حکومتی مشینری استعمال نہیں ہوئی، کل لاڑکانہ الیکشن میں ہمارے ووٹوں میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کو ہرانے کے لیے پورا زور لگایا گیا، خواتین کی ووٹنگ اکثر مقامات پر ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے ہوئی۔سعید غنی نے کہا کہ اپوزیشن کی جماعتیں آلہ کار کے طور پر استعمال ہوئیں، کئی پولنگ اسٹیشن سے ہمارے ایجنٹس کو نکال دیا گیا اور پیپلز پارٹی تمام اقدامات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرتا رہا۔

انہوں نے کہاکہ جمیل سومرو کو حق حاصل ہے وہ کسی بھی پولنگ اسٹیشن جاسکتے ہیں ہمارے امیدوار جمیل سومرو کو کئی پولنگ اسٹیشن پر روکا گیا۔وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ جمیل سومرو کو ڈی آر او کے آفس جانے نہیں دیا گیا۔

Related Posts