پیرس: فرانس کے صدر ایمونوئیل میکرون کی پالیسیز سے تنگ نوجوان نے سب کے سامنے انہیں تھپڑ رسید کردیا ہے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ایمونوئیل میکرون کورونا وائرس میں کمی کے بعد کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے پر فرانس کے جنوب مغربی صوبے ڈروم کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے مختلف ریسٹورنٹس کے مالکان اور طالب علموں سے ملاقات کی تھی۔
ایمانوئیل میکرون جیسے ہی ایک عمارت سے باہر نکلے تو سامنے موجود افراد نے تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا جس پر صدر نے آگے بڑھتے ہوئے ٹی شرٹ پہنے اور ماسک لگائے نوجوان سے ہاتھ ملایا۔
🇫🇷 FLASH – Emmanuel #Macron s’est fait gifler par un homme s’écriant "À bas la macronie !", lors d’une visite à #Tain. (via @AlexpLille) #Drôme pic.twitter.com/ncLhQymiET
— Mediavenir (@Mediavenir) June 8, 2021