لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرحضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر پہنچے، فاتحہ خوانی کی اور ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کیلئے دُعا بھی کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بتایا کہ انہوں نے لاہور میں حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری اور عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے چادر چڑھائی۔
اس موقعے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے گھوٹکی میں پیش آنے والے افسوسناک ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دُعا کی۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے لاہور میں حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری دی اور عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے چادر چڑھائی۔اس موقع پر انہوں نے اللہ تعالیٰ سے گھوٹکی میں پیش آنے والے افسوسناک ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ pic.twitter.com/v4oLbjkw4T
— Team Asad qaiser (@AQUpdates) June 7, 2021
یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی جانے والی سر سیّد ایکسپریس ملت ایکسپریس سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 40 سے 50 زخمی ہوگئے۔
یہ افسوسناک حادثہ آج صبح کے وقت ڈہرکی کے قریب پیش آیا۔سر سید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کے مابین تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد بوگیوں میں پھنس گئے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں: سرسید ایکسپریس کا ملت ایکسپریس سے تصادم، 30 سے زائد افراد جاں بحق