ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہمسایہ بھارت جارحانہ عسکری پالیسیاں رکھتا ہے جو اس کے انتہا پسند رویے کی عکاسی کرتی ہیں جس سے خطے کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
سینئر سفارت کار ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوامِ متحدہ کی اسلحے کی روک تھام سے متعلق خصوصی کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے جارحانہ عزائم جنوبی ایشیاء کی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ وادی، کشمیریوں نے سیبوں پر نعرے لکھ کر بھارت بھیج دئیے
ملیحہ لودھی نے کہا کہ پلواما واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا جو اس کے توسیع پسندانہ عزائم کا ثبوت ہے جبکہ بھارت کے حالیہ غیر قانونی اقدامات سے خطے کی صورتحال کشیدہ ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جو خطے میں دیر پا امن اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ملکی و بین الاقوامی سطح پر کوشاں ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت کا حق سلامتی کونسل نے دیا ہے۔نوآبادیت کے خاتمے کی بحث کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر نامکمل ہے۔
جنرل اسمبلی سے مسئلہ کشمیر پرخطاب کرتے ہوئے 4 روز قبل ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت منظم انداز میں کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔
مزید پڑھیں: کشمیریوں کو حق خودارادیت کا حق سلامتی کونسل نے دیا ہے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی