خود ساختہ صحافیوں نےعباسی شہید اسپتال کی انتظامیہ کو ظالم اور سنگدل قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خود ساختہ صحافیوں نےعباسی شہید اسپتال کی انتظامیہ کو ظالم اور سنگدل قرار دے دیا
خود ساختہ صحافیوں نےعباسی شہید اسپتال کی انتظامیہ کو ظالم اور سنگدل قرار دے دیا

کراچی: عباسی اسپتال زیر انتظام (کے ایم سی)کے ٹراما سینٹر کے باہر بیٹھے لاوارث زخمی ذہنی مریض کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق خبروں نے اسپتال انتظامیہ کے ناک میں دم کر دیا، گمنام ذہنی مریض علاج کا محتاج ہے تاہم اسپتال انتظامیہ اور علاقہ پولیس کی مدد سے ایدھی فاونڈیشن کے رضا کاروں نے لاوارث مریض کو ایدھی ہوم سہراب گوٹھ منتقل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ 5 روز سے سوشل میڈیا پر خود ساختہ صحافیوں نے گمنام زخمی ذہنی مریض کے متعلق سوشل میڈیا اور اس کے ذریعہ بعض اخبارات میں بھی یہ خبر شائع کردی تھی کہ عباسی اسپتال کی انتظامیہ اور ٹراما سینٹر کے انچارج نے غیر انسانی رویے کے تحت زخمی مریض کو باہر چھوڑ رکھا ہے اور اس کا علاج نہیں کیا جا رہاہے۔

خبروں میں یہ بات بھی لکھی گئی کہ اس مریض کے ایک تیماردار نے بتایا کہ اسپتال والے علاج نہیں کر رہے۔

ایم ایم نیوز کے نامہ نگار کے رابطے کرنے پر عباسی شہید اسپتال کے میڈیکل سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر ندیم آصف نے اس کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ ایسا ہرگز نہیں ہوا، کیونکہ اس گمنام شخص کا کوئی والی وارث نہیں ہے بلکہ اس کی ذہنی حالت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک شخص بھیک جمع کررہا تھا ۔

ڈاکٹر ندیم آصف کا کہنا تھا کہ بغیر تحقیق کیے اسپتال کے خلاف بلا جواز خبروں کی اشاعت سے اسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے کی دل آزاری ہوئی ہے کیوں کہ پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹر ہر آنے والے مریض کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں، اور ایک ایسے شخص کے حوالے سے یک طرفہ خبر چلائی گئی جو اسپتال میں آیا ہی نہیں۔

Related Posts