ایران سعودی عرب کشیدگی،وزیراعظم عمران خان ریاض پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran khan saudi visit
ایران سعودی عرب کشیدگی،وزیراعظم عمران خان ریاض پہنچ گئے

ایران سعودی عرب کشیدگی میں کمی کے لیے وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر ریاض پہنچ گئے، شاہ خالد ایئر پورٹ کے رائل ٹرمینل پر گورنر ریاض نے ان کا استقبال کیا۔

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز، سعودی حکام اور سفارت خانے کے دیگر افسران بھی وزیر اعظم کے استقبال کے لیے موجود تھے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار بخاری وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے ملاقاتیں کریں گےجن میں ایرانی سپریم لیڈر اور صدر حسن روحانی سے ملاقاتوں میں سامنے آنے والی تجاویز پر تبادلہ خیال ہوگا،عمران خان کا دورہ خطے میں امن و سلامتی کے اقدام کا حصہ ہے۔

عمران خان اور سعودی قیادت کے درمیان بات چیت میں دوطرفہ تعلقات اور دوسرے علاقائی امور بھی زیر بحث آئیں گے۔

اس سے قبل اتوار کو وزیر اعظم نے خلیج میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے ایران کا دورہ بھی کیا تھا، جہاں انھوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات کی تھی۔ پاکستان نے سعودی عرب اور ایران میں مذاکرات کیلئے میزبانی کی بھی پیشکش کی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے دو روز قبل ایران کا بھی ایک روزہ دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ہم برادر اسلامی ممالک سعودی عرب اور ایران کے مابین تنازع نہیں چاہتے، تصادم کی صورت میں خطے میں غربت اور تیل کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوگا اور اس کے پیچھے مفاد پرست خوب فائدہ اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے جبکہ سعودی عرب نے ہرضرورت پر ہماری مدد کی ہے، دونوں ممالک میں جنگ کی صورت میں خطے میں غربت پھیلے گی۔

Related Posts