نیٹ فلکس نے سنسنی خیز فلم گھوسٹ لیب کا ٹریلر جاری کردیا، آئندہ ماہ ریلیز کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیٹ فلکس کا سنسنی خیز فلم گھوسٹ لیب آئندہ ماہ ریلیز کرنے کا اعلان

معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے تھائی زبان کی سنسنی خیز فلم گھوسٹ لیب آئندہ ماہ 26 مئی کے روز ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ جی ڈی ایچ کی پیشکش گھوسٹ لیب نامی فلم کے عالمی حقوق حاصل کر لیے گئے ہیں۔ فلم کی ہدایات پوین پورجتپانیا نے دیں جس میں تھائی زبان کے اہم فنکار اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

گزشتہ روز ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ یو ٹیوب پر نیٹ فلکس نے گھوسٹ لیب کا ٹریلر جاری کیا جس میں سنسنی خیز مناظر دکھائے گئے۔ اب تک 1400افراد ٹریلر کو پسندیدگی سے نواز چکے ہیں۔

گھوسٹ لیب کی کہانی ایسے مافوق الفطرت تجربات پر مبنی ہے جو زندگی اور موت کی حدوں سے گزر جاتے ہیں۔ روایتی فلموں سے ہٹ کر قائم کیے گئے پلاٹ پر بنائی گئی فلم مافوق الفطرت عقائد کا احاطہ کرتی نظر آتی ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر نے کہا کہ گھوسٹ لیب میں نہ صرف مافوق الفطرت اور من گھڑت عقائد بے نقاب کیے گئے بلکہ ایسے مناظر کی سائنس سے توجیہہ بھی تلاش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔امید کرتے ہیں کہ ناظرین کو فلم پسند آئے۔

یہ بھی پڑھیں: زندگی گلزار میں فواد خان کا رویہ میرے ساتھ سخت رہا۔شہریارمنور کا الزام

Related Posts