ہمسایہ ملک چین میں فولڈ ایبل اسکرینز سے مزین جدید ترین کار تیار کر لی گئی ہے جبکہ گاڑی بنانے والے اسے آمدورفت کے ساتھ ساتھ تفریح کا ذریعہ بھی قرار دے رہے ہیں۔
چین کے صوبے ہیبی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی ڈیجیٹل اکانومی ایکسپو کے دوران ایک ایسی کار پیش کی گئی ہے جس میں ہر جگہ فولڈ ایبل اسکرینز موجود ہیں جسے کانسیپٹ کار کا نام دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تھری ڈی پرنٹنگ میں ماہر امریکی باپ بیٹا 4 لاکھ ڈالر کی لگژری کار بنانے میں کامیاب
کانسیپٹ کار کے مالک نہ صرف اس گاڑی کے ذریعے آمدورفت کا کام لے سکیں گے بلکہ کاروباری امور انجام دینے کے ساتھ ساتھ ٹچ اسکرین کی مدد سے موسم کی صورتحال اور گردوپیش کے نقشے سے بھی مدد حاصل کرسکیں گے۔
https://www.facebook.com/XinhuaSciTech/videos/512329632646729/?v=512329632646729
گاڑی کے اسٹیئرنگ وہیل، گیئر لیول اور دیگر تکنیکی امور بھی ٹچ اسکرین کی مدد سے انجام دئیے جاسکتے ہیں جس کے باعث گاڑی کو چلانے اور اس سے لطف اندوز ہونے کے تمام تر امور انجام دینا ایک کمپیوٹر سسٹم کی طرح آسان ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل خلا میں چہل قدمی کرنیوالے پہلے انسان روسی خلا باز الیگزے لیونوف 85 سال کی عمر میں چل بسے۔برطانوی میڈیا کے مطابق روسی خلا باز الیگزے لیونوف کا انتقال طویل علالت کے بعد ماسکو کے ایک ہسپتال میں ہوا۔الیگزے لیونوف کا نام تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا کیونکہ وہ پہلے انسان تھے جس نے خلا میں قدم رکھا۔
مزید پڑھیں: خلا میں چہل قدمی کرنے والا پہلا روسی خلا بازالیگزے لیونوف چل بسا