انعام بٹ نے جارجین پہلوان کو پچھاڑ کر پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انعام بٹ نے جارجین پہلوان کو پچھاڑ کر پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت لیا
انعام بٹ نے جارجین پہلوان کو پچھاڑ کر پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے جارجیا سے تعلق رکھنے والے داتومارسا گیشولی کو ہرا کر ورلڈ بیچ ریسلنگ کا گولڈ میڈل جیت لیا ہے جس کے بعد انہوں نے قومی پرچم لہراتے ہوئے گراؤنڈ کا چکر بھی لگایا۔

پاکستان کے انعام بٹ نے دوحہ میں منعقدہ ورلڈ بیچ ریسلنگ کی 90 کلوگرام کیٹگری میں یہ اعزاز اپنے نام کیا جبکہ جارجین پہلوان داتومارسا گیشولی کو 2-5 سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں: یونان کا ویزہ نہ ملنے پر متعدد پاکستانی فٹبالر سوکا ورلڈکپ میں شرکت سے محروم

ریسلر انعام بٹ نے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد قومی پرچم ہاتھوں میں اٹھا لیا اور اسے لہراتے ہوئے والہانہ انداز میں گراؤنڈ کا چکر لگایا اور خدا کے حضور سجدۂ شکر بھی ادا کیا۔

دوحہ ورلڈ بیچ ریسلنگ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد ایتھلیٹ انعام بٹ نے آذر بائیجان، پرتگال اور ترکی کے پہلوانوں کو بھی گروپ باؤٹس میں شکست دی۔

 پوری دنیا میں ان کے مداح اس جیت پر خوشی سے سرشار ہیں جبکہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند کرنے والے گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ کی جیت کو تمام ایتھلیٹس کے لیے مثالی بھی قرار دیا جارہا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ سری لنکا کے صدر شامی سلوا کے بیان کے بعد اپنے تحفظات اور جذبا ت سے کولمبو میں کرکٹ سری لنکا کو آگاہ کردیا۔

شامی سلوا نے کولمبو میں ایک انٹرویو میں پاکستان کے انتظامات پر نامناسب تبصرہ کیا تھا اور کہا تھا کہ کھلاڑی ہوٹل میں رہ کر 3 دن میں بے زار ہوکر اکتاہٹ کا شکار ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کھیلیں ورنہ بیرون ملک کھیلنے کے اخراجات اٹھائیں، سری لنکا کو پاکستان کا پیغام

 

Related Posts