ناسا کے ہیلی کاپٹر انجیونیٹی کی مریخ پر پہلی کامیاب پرواز مکمل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ناسا کے ہیلی کاپٹر انجیونیٹی کی مریخ پر پہلی کامیاب پرواز مکمل
ناسا کے ہیلی کاپٹر انجیونیٹی کی مریخ پر پہلی کامیاب پرواز مکمل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکی تحقیقاتی ادارے (ناسا) کے ہیلی کاپٹر “انجیونٹی”  نے مریخ پر اپنی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی جس کی ویڈیو ادارے نے یوٹیوب پر شیئر کردی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انجیونٹی وہ پہلا ہیلی کاپٹر ہے جس نے مریخ کی فضا میں پرواز کی ہے۔ خلائی جہاز “پرسیویریس روور کے بچلے حصے میں انجیونٹی ہیلی کاپٹر کو محفوظ کرکے مریخ پر روانہ کیا گیا تھا۔

ہیلی کاپٹر اب الگ ہوکر مریخ کی سطح پر اتر چکا ہے، پرسیویرینس روور اور انجیونٹی دونوں ہی مریخ پر پہنچنے والے مارس مشن 2020 کے اہم ترین حصے ہیں۔

چار پاؤنڈ کے ہیلی کاپٹر نے مریخ کی فضا میں تین میٹر بلند ہوکر پرواز کی اور دوبارہ مریخ کی فضا پر لینڈ کر گیا۔ ہیلی کاپٹر نے اس دوران مریخ کی سطح پر بننے والے اپنے ہی عکس کی تصویر بھی بھیجی ہیں۔

انجیونیٹی کی پراجیکٹ مینیجر ایمی آنگ نے پرواز سے قبل ایک پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ ’ہم نے پوری طرح تصدیق کی ہے کہ انجینیوٹی کے پاس اس پرواز کو مریخ پر انجام دینے کے لیے ضروری توانائی اور طاقت ہو۔‘ پرسیویرینس روور اور انجیونٹی دونوں کا مقصد مریخ پر زندگی کے ممکنہ آثار کی تلاش ہے۔

ناسا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انجیونیٹی کے لیے مریخ کی فضاؤں میں اُڑنا کوئی آسان کام نہیں ہوگا کیونکہ مریخ کا کرہ ہوائی، ہمارے زمینی کرہ ہوائی کے مقابلے میں 10 گنا ہلکا ہے جبکہ مریخ کی کششِ ثقل بھی زمینی کشش سے 3 گنا کم ہے۔

ناسا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انجیونیٹی کی پرواز میں تاخیر کی وجہ ہماری احتیاط ہے۔ کیونکہ مریخ پر انجینونیٹی کی پرواز جتنی زیادہ کامیاب ہوگی اتنی ہی یہ خلائی تحقیق کے میدان بڑی کامیابی ہو گی۔

آنے والے دنوں میں مزید چار پروازوں کی کوشش کی جائے گی، اور ہر پرواز میں ہیلی کاپٹر کو مزید آگے لے کر جانے کی کوشش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : سی پیک منصوبوں کا گراف اوپر جارہاہے عوام جلد خوشخبری سنیں گے،چینی سفیر

Related Posts