وزیراعظم کی جان بچانے والی اور کینسر کی ادویات کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran khan federal cabinet
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 11نکاتی ایجنڈے پرغورکیاجارہا ہے۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 11نکاتی ایجنڈے پرغورکیاگیا،وزیراعظم نےجان بچانے والی اور کینسر کی ادویات کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، کابینہ کےایجنڈےسے4نکات ڈراپ کیےگئے، جس کے بعد 11نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا۔
کابینہ اجلاس کو اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں پر بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، وزیراعظم عمران خان نے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اور جان بچانے والی اور کینسر کی ادویات کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایت کردی، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں اْتار چڑھاوٴ پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
ہ وزیراعظم نے مہنگائی کنٹرول کے حوالے سے جمعہ کو چاروں وزرائے اعلی کو بھی طلب کیا ہے، وزرائے اعلیٰ سے بنیادی اشیا کی قیمتیں مستحکم کرنے سے متعلق غور کیا جائے گا، جب کہ صوبوں کی پرائس کمیٹیوں کو فعال کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کو دورہ چین سےمتعلق اعتماد میں لیا،وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کو کامیاب دورہ چین پر مبارکباد دی،وزیراعظم نےوفاقی کابینہ کو دورہ ایران اور ایرانی قیادت سے ملاقاتوں سے متعلق بتایا،وزیراعظم نے کابینہ کو کل دورہ سعودی عرب کے مقاصد سے آگاہ کیا،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امید ہے دونوں ملکوں کے درمیان امن اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
وفاقی کابینہ نے ریئل اسٹیٹ آرڈیننس 2019 کے تحت ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام اور سی ڈی اے کی تعمیر نو کے پلان کی منظوری دی، ڈاکٹر عصمت طاہرہ کو ایم ڈی نیشنل فرٹیلائزر تعینات کرنے، مسعود نقوی کو ممبر ایس ای سی پی پالیسی بورڈ، اور اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیشن ایکٹ 2018 کے بورڈ ممبران کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں خواتین کو وراثت میں حقوق کا قانون آرڈیننس سے نافذ کرنے کی منظوری دے دی،آرڈیننس کے تحت خواتین کی درخواست پر وراثت میں ان کا حق ملے گا۔وفاقی محتسب متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور پولیس کی مدد سے وراثت کا حق دلوائیں گے،آرڈیننس کےتحت متاثرہ خواتین کو2ماہ کےاندروراثت میں ان کاحق دلوایاجائے گا۔
کابینہ کو ملک میں توانائی کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی، جس میں کہا گیا کہ متبادل توانائی کا منصوبہ تیار ہے، آیندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

Related Posts