معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا برادر اسلامی ممالک سعودی عرب اور ایران کا دورہ سنگ میل ثابت ہوں گے جبکہ پاکستان کے دونوں ممالک کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ایران اسلامی دنیا کے تین اہم برادر ممالک ہیں جبکہ وزیر اعظم عمران خان کے ایران اور سعودی عرب کے دورے خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے اہم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان آج اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے
پاکستان، سعودی عرب اور ایران اسلامی دنیا کے تین اہم بھائی ہیں۔ پاکستان کے اپنے ان دونوں بھائیوں کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے دورے خطے میں امن و استحکام اور اتحاد کیلئے سنگ میل ثابت ہوں گے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 14, 2019
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان برادر ممالک کے مابین اخوت و مصالحت کے جذبوں کے فروغ کا خواہاں ہے جبکہ امت مسلمہ باہمی کشیدگی کی متحمل نہیں ہوسکتی، قیادت کی سطح پر یہ احساس اسلامی دنیا کے لئے نیک فال اور عوامی جذبوں کی عکاسی ہے۔
پاکستان برادر ممالک کے مابین اخوت و مصالحت کے جذبوں کے فروغ کا خواہاں ہے۔ امت مسلمہ باہمی کشیدگی کی متحمل نہیں ہوسکتی، قیادت کی سطح پر یہ احساس اسلامی دنیا کے لئے نیک فال اور عوامی جذبوں کی عکاسی ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 14, 2019
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے دورۂ ایران و سعودی عرب کے دوران تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔عمران خان نے ایرانی قیادت کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی حالیہ سنگین صورتحال سے بھی آگاہ کیا اور مظلوم کشمیریوں کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔
وزیراعظم نے تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔عمران خان نے ایرانی قیادت کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی حالیہ سنگین صورتحال سے بھی آگاہ کیا اور مظلوم کشمیریوں کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 14, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے ثالثی کا کردار عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز کہا کہ وزیراعظم دنیا بھر میں روشن پاکستان کا چہرہ متعارف کرا رہے ہیں، اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر ایک مدبر رہنما کا خطاب تھا، انہوں نے دوٹوک الفاظ میں امت مسلمہ کی ترجمانی کی۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم کا دورہ ایران خطے میں امن لائے گا، فردوس عاشق اعوان