کشمیر کو گھر کی لونڈی بنا کر رکھنے والے ہمیں مسئلہ کشمیر نہ سمجھائیں، فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM will lay the foundation stone of housing projects in Lahore today: Firdous Awan

راولپنڈی:وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چینی، آٹے، دالوں اورگھی سمیت تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کوسال 2018کی قیمتو ں پر لاک کیا جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کورونا وبا کے باوجود پنجاب کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا،کئی نسلوں سے کشمیر کو گھر کی لونڈی بنا کر رکھنے والے ہمیں مسئلہ کشمیر نہ سمجھائیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کابینہ نے کسان دوست ایگریکلچرل پالیسی، پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں وفاق کے برابر کرنے،چینی کی ڈیمانڈ اور سپلائی میں توازن برقرار رکھنے کے لئے پنجاب شوگر سپلائی مینجمنٹ چین آرڈر، مہنگائی کے کے خاتمے اور قیاس آرائی کی روک تھام کے پریوینشن آف سپیکولیشن آرڈر2021، رنگ روڈ اتھارٹی ایکٹ 2012میں ترمیم کی منطوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی قلت پیدا کرنے اور منافع خوروں کی حوصلہ شکنی کے لئے متوازی نظام کے تحت7ارب روپے کی سبسڈی سے پنجاب بھر میں 313سہولت بازار قائم کئے جائیں گے جہاں پر چینی60روپے کلو گرام مہیا کی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان بذات خود کشمیر اور کشمیریوں کے بہترین وکیل اور ترجمان ہیں اور پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کی شام راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پرڈائریکٹر پنجاب انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ڈائریکٹرگوجرانوالہ ڈویژن حامد جاوید اعوان،جوائنٹ سیکریٹری شکیلہ جلیل بھی موجود تھے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ کے 42 ویں اجلاس میں گندم خریداری پالیسی 21 2020- کی منظوری دے دی ہے پنجاب حکومت کاشتکاروں سے1800روپے فی من کے حساب سے گندم خریدے گی گندم خریداری کا ہدف 35 لاکھ میٹرک ٹن سے 50 لاکھ میٹرک ٹن تک مقرر کیا گیا ہے۔

پنجاب میں متعارف کروائی جانے والی کسان دوست ایگریکلچرل پالیسی کے تحت کسانوں کے لئے بجلی، کھاد کی قیمتوں میں کمی اور سستے بیج کی فراہمی سے کسانوں کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے گا۔

کابینہ سے اس کی منظوری کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب خود اس کی نگرانی کریں گے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ انسانیت سے جڑا ایک اہم ایشو ہے وفاق اور صوبوں میں تفریق ختم کر کے تنخواہوں کے اطلاق کے لئے یکساں نظام نافذ کیا جائے جس کے لئے پنجاب فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے جو تنخواہوں میں اضافے سے متعلق جلد تجاویز مرتب کرکے کابینہ کو آگاہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے مستقبل میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کے خطرات کو بھانپتے ہوئے اور چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لئے 2لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیاہے اس طرح وزیر اعلیٰ پنجاب نے چینی مافیا کے خلاف جہاد کا اعلان کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ وزیر اعلیٰ کے مناسب اور بروقت اقدام سے چینی مافیا اور مل مالکان چینی سٹاک کر کے بلاک کریں گے تاکہ مارکیٹ میں چینی کا مصنوعی بحران پیدا کیا جا سکے۔

مصنوعی قلت کے سد باب کے لئے وافر مقدار میں چینی امپورٹ کر کے ڈیمانڈ اور سپلائی کی چین میں توازن برقرار رکھا جائے گا اس مقصد کے لئے پنجاب شوگر سپلائی مینجمنٹ چین آرڈر کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے تحت ملک میں پہلی مرتبہ چینی کا کاروبار ریگولیٹ کیا جائے گا،جس کے لئے چینی ملوں، گوداموں اور اسٹاکسٹ کی رجسٹریشن کا جلد آغاز کیا جا رہا ہے۔

Related Posts