کراچی کے ضلع کیماڑی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ، ڈبل سواری پر پابندی عائد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

lock down

کراچی: کورونا کیسز کی بگڑی ہوئی صورتحال ، سندھ حکومت نے ضلع کیماڑی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا ہے۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 24 مارچ سے 4 اپریل تک کے لیے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیماڑی مختیار علی کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ان میں سعید آباد ، اسلام نگر، میٹروول ، گلشن غازی اور فرنٹیری کالونی شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کیماڑی کے مطابق متاثرہ علاقوں کے تمام افراد پر ماسک کا پہننا لازمی قرار پایا ہے جبکہ متاثروں علاقوں کے شہریوں کے لئے غیر ضروری نقل حرکت پر پابندی ہوگی۔

مختیار علی کے مطابق جن علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ان علاقوں میں ڈبل سواری پر پابندی ہو گی جبکہ فیملی تقریبات کرنے پر پابندی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: حسین لاکھانی اسپتال کورونا کے مریضوں کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے، حنید لاکھانی

جو شہری کورونا میں مبتلا ہیں حفاظتی اقدامات کے تحت ان کو اپنے گھروں پر قرنطینہ کرنا لازمی ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مستحکم افراد میں راشن کی تقسیم کے لیے ہر ممکن اقدام کیئے جائیں گے۔

Related Posts