لوئر دیر کی پہلی خاتون نے پاک فضائیہ کی فائٹر پائلٹ منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لوئر دیر کی پہلی خاتون نے پاک فضائیہ کی فائٹر پائلٹ منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا
لوئر دیر کی پہلی خاتون نے پاک فضائیہ کی فائٹر پائلٹ منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا

پاک فضائیہ کی تاریخ میں پہلی بار خیبر پختونخواہ کے علاقے سے  خاتون فائٹر پائلٹ منتخب ہوئی ہیں جبکہ لوئر دیر سے تعلق رکھنے والی نو منتخب فائٹر پائلٹ کائنات جنید کے والد بھی ائیر فورس سے تعلق رکھتے ہیں۔

لوئر دیر کے علاقے بلامٹ سے تعلق رکھنے والی کائنات جنید شہید خاتون پائلٹ مریم مختار کی طرح ملک و قوم کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں اور ملک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کا عزم لے کر پاک فضائیہ میں شامل ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کے خلاف  آزادی مارچ اسلام آباد میں 31 اکتوبر کو داخل ہوگا۔مولانا فضل الرحمان

میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کائنات جنید نے بتایا کہ ان کے  والد پاک ائیر فورس کے ریٹائرڈ پائلٹ ہیں جبکہ وہ خود شہید مریم مختار سے متاثر ہیں اوران کو رول ماڈل سمجھتے ہوئے پاک فضائیہ میں ملک و قوم کے لیے خدمات انجام دینا چاہتی ہیں جبکہ وطن کے لیے مر مٹنے کا جذبہ لے کر فائٹر پائلٹ بننے والے لوگ ہی ملک کی درست حفاظت کرسکتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ پانچ روز قبل  بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ دیکر آباد کے علاقے سلطان پور گاؤں میں  تربیتی پرواز کے دوران اچانک ہچکولے کھاتے ہوئے  گر کر تباہ ہوگیا جبکہ اس افسوسناک حادثے کے دوران انسٹرکٹر اور پائلٹ دونوں ہلاک ہو گئے۔

بھارتی ریاست تلنگانہ میں محو پرواز طیارے کو راجیو گاندھی ایوی ایشن اکیڈمی سے تعلق رکھنے والے انسٹرکٹر اور طالب علم  پائلٹ اڑا رہے تھے، تاہم پرواز بھرنے کے ایک گھنٹے بعد ہی طیارے کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوا جس کے بعد اکیڈمی کو علاقہ پولیس کی طرف سے حادثے کی اطلاع دی گئی۔

مزید پڑھیں: بھارتی فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، انسٹرکٹر اور پائلٹ دونوں ہلاک

Related Posts