خلا میں چہل قدمی کرنے والا پہلا روسی خلا بازالیگزے لیونوف چل بسا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماسکو :خلا میں چہل قدمی کرنیوالے پہلے انسان روسی خلا باز الیگزے لیونوف 85 سال کی عمر میں چل بسے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق روسی خلا باز الیگزے لیونوف کا انتقال طویل علالت کے بعد ماسکو کے ایک ہسپتال میں ہوا۔الیگزے لیونوف کا نام تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا کیونکہ وہ پہلے انسان تھے جس نے خلا میں قدم رکھا۔

الیگزے لیونوف 1965 میں خلا میں جانیوالے سوویت یونین کے خلائی مشن ووسخود 2 کا حصہ تھے اور 18 مارچ 1965 کو وہ خلائی سوٹ (خلا نوردوں کے خصوصی لباس) میں خلائی گاڑی سے باہر آئے اور 12 منٹ تک خلا میں رہے۔

واضح رہے کہ یہ چہل قدمی ہوا میں معلق یا تیرتے رہنے جیسی تھی،ان کے خلا میں 12 منٹ تک رہنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ وہ خلائی گاڑی کے کیبل میں پھنس گئے تھے اس دوران بڑی مشکل سے واپس خلائی گاڑی میں آنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

Related Posts