لگتا ہے بھیک مانگ رہی ہوں۔تیز ترین پاکستانی ایتھلیٹ کا حکومتی وعدوں کے پورا نہ ہونے پر شکوہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لگتا ہے بھیک مانگ رہی ہوں۔تیز ترین پاکستانی ایتھلیٹ کا حکومتی وعدوں کے پورا نہ ہونے پر شکوہ
لگتا ہے بھیک مانگ رہی ہوں۔تیز ترین پاکستانی ایتھلیٹ کا حکومتی وعدوں کے پورا نہ ہونے پر شکوہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نو سال قبل پاکستان کی تیز ترین ایتھلیٹ کا اعزاز حاصل کرنے والی نسیم حمید نے حکومتی وعدوں کے پورا نہ ہونے پر شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک حکومتی وعدوں کے پورا ہونے کی آس میں دھکے کھا رہی ہوں، لگتا ہے بھیک مانگ رہی ہوں۔

شہر قائد کی رہائشی نسیم حمید نے 2010ء میں ساؤتھ ایشین گیمز میں 100 میٹر کی دوڑ میں سونے کا تمغہ حاصل کرکے ملک کا نام روشن کردیا جس کے بعد انہیں براعظم ایشیاء کی تیز ترین پاکستانی ایتھلیٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہوا، تاہم حکومت نے جو وعدے کیے، وہ اب تک پورے نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2019میں عالمی نمبرون ٹی 20ٹیم پاکستان کی کارکردگی کمتر رہی

ایتھلیٹ نسیم حمید نے کہا کہ میں نے پاکستان کے لیے میڈل جیتا لیکن مجھے یہ نہیں معلوم تھا کہ میرے ساتھ ایسا ہوگا۔ اگر معلوم ہوتا تو حکمرانوں کے پاس میڈل لے کر جانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ وقت کے حکمرانوں نے  مجھے فلیٹ دلانے کا وعدہ کیا تھا جو اب تک پورا نہیں ہوسکا۔

نسیم حمید نے کہا کہ میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے میرا حق دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ ایسا سلوک حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ٹوکیو اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کے لئے18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا،  محمدرضوان سینئر کپتان ہوں گے جبکہ حماد بٹ نائب کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

چیف سلیکٹر منظور جونیئر نے 19 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا۔ امجد علی اور وقار گول کیپر، مبشر علی، عماد بٹ، رضوان علی فل بیک ہونگےہاف بیکس ميں معین شکیل، تصورعباس راشد محمود، ابوبکر ، اظفر یعقوب ، عمر بھٹہ، اعجاز احمد،رانا سہیل، علی شان، رانا وحید، عماد انجم، غضنفر علی فارورڈ کی ذمہ داری نبھائیں گے محمد عرفان بطور انیسویں کھلاڑی ویزہ مسائل کے باعث ٹیم کوبعد میں جوائن کریں گے۔

مزید پڑھیں: اولمپکس کوالیفائر کے لیے 19 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

Related Posts